2

پاکستان میں خودکش دھماکہ، امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو پارہ کرنے کی کوشش ہے، آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

  • News cod : 30870
  • 08 مارس 2022 - 11:01
پاکستان میں خودکش دھماکہ، امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو پارہ کرنے کی کوشش ہے، آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم
دورانِ نماز جمعہ خودکش حملے کی صورت میں کئے جانے والے درندہ صفت، متعصبانہ اور نفرت انگیز جرم اور مسلمانوں کا ناحق بہایا گیا خون کی مذمت کرنا امتِ اسلامیہ پر ضروری ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی تحریک بحرین کے قائد آیۃ اللہ شیخ عیسٰی قاسم نے ایک بیان جاری کر کے کوچۂ رسالدار پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی تحریک بحرین کے قائد آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے بیان میں کوچۂ رسالدار پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مذمتی بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

اہل تشیع اور اہل سنت کے مخلص اور بیدار انسانوں کی طرف سے جب بھی دینِ اسلام اور امتِ اسلامیہ کے دفاع کے لئے کوئی کوشش کی گئی تو امتِ اسلامیہ کے خلاف متعصب اور فتنہ پرور دہشت گرد ٹولوں نے اسلام دشمن حکومتوں بالخصوص امریکی استکبار اور یورپی ممالک کی سرپرستی میں مساجد اور امام بارگاہوں میں خودکش دھماکوں کے ذریعے امتِ اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کو پارہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد و یکجہتی اور اسلامی نقطۂ نظر سے وحدت کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ تمام اسلامی مذاہب

کی دیرینہ خواہش اتحاد و وحدت کی حمایت اور اتحاد و وحدت کی دشمن طاقتوں کی مخالفت کرتے ہوئے تمام فرقوں کے مخلص انسانوں کے ساتھ کھڑے رہیں۔

کوچۂ رسالدار پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ خودکش حملے کی صورت میں کئے جانے والے درندہ صفت، متعصبانہ اور نفرت انگیز جرم اور مسلمانوں کا ناحق بہایا گیا خون کی مذمت کرنا امتِ اسلامیہ پر ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30870