13

دہشت گردی کے واقعات، مسلمانوں کی جہالت کا نتیجہ ہیں، ایرانی معروف سنی عالم دین

  • News cod : 30921
  • 08 مارس 2022 - 16:02
دہشت گردی کے واقعات، مسلمانوں کی جہالت کا نتیجہ ہیں، ایرانی معروف سنی عالم دین
صوبۂ کردستان ایران کے سنی عالم دین نے عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ دشمنوں کی عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کو کمزور اور تباہ کرنے کی کوششوں کی واضح مثال ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان ایران کے سنی عالم دین نے عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ دشمنوں کی عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کو کمزور اور تباہ کرنے کی کوششوں کی واضح مثال ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری میں کردستان کے عوامی نمائندے نے کہا کہ یقیناً یہ عمل ایک طرف اسلامی مذاہب کو ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑا کرنے اور دوسری طرف دینِ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس غیر انسانی واقعے میں ملوث افراد وہی صہیونی مزدور ہیں، کہا کہ دہشت گردی، قتل و غارت گری اور بم دھماکے مسلمانوں کی صفوں کو توڑنے کے لئے استکبار جہاں کے مذموم مقاصد ہیں اور اس سلسلے میں عقل کے اندھے اور فریب خوردہ عناصر اپنے آقاؤں کے نوکر بن کر دنیا میں ایسی گھٹیا اور غیر انسانی حرکتیں کرتے ہیں۔

اِمام جمعہ شہر سنندج ایران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالم اسلام کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کہا کہ دہشت گردی ان مسلمانوں کی بے بصیرتی اور جہالت کا نتیجہ ہے جنہوں نے آج اپنے غیر معقول اقدامات سے اسلام کے مقدس چہرے کو داغدار کیا ہے۔

مولوی رستمی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بعض اسلامی ممالک کی ان دہشت گردوں کے آقاؤں سے دوستی افسوسناک اور یقیناً قابل غور ہے، بتایا کہ مسلمانوں بالخصوص شیعہ اور سنی نمازیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب بعض رجعت پسند اسلامی ممالک بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اِمام جمعہ شہر سنندج نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عالم اسلام میں دہشت گردی کے رجحان سے نمٹنے کا واحد راستہ مسلمانوں کی بصیرت، بیداری اور عالم اسلام میں یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے علمائے کرام کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30921