4

علمائے اسلام پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کریں،امام جمعہ بیروت

  • News cod : 30934
  • 08 مارس 2022 - 18:08
علمائے اسلام پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کریں،امام جمعہ بیروت
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم علماء سے درخواست کی ہے کہ اس جنایت اور ان لوگوں کی، جو اس واقعے کے پشت پردہ موجود ہیں، کی مذمت کریں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ  یہ وحشیانہ اقدام تعصب اور اندھانگری کی وجہ سے رونما ہوا اور ایک مذہبی فتنہ عنصر کی پاکستان میں نشو و نما کیلئے انجام پایا۔ حجت الاسلام فضل اللہ نے تمام مسلم علماء سے درخواست کی ہے کہ اس جنایت اور ان لوگوں کی، جو اس واقعے کے پشت پردہ موجود ہیں، کی مذمت کریں۔

امام جمعہ بیروت نے ایسے منصوبوں کی روک تھام کیلئے اسلامی وحدت کی تقویت پر زور دیا اور پاکستانی ذمہ داران سے درخواست کی کہ اس حادثے کے اندر ملوث افراد کا پیچھا کرکے ان کو سزا دے۔

انہوں نے تاکید کیاکہ ایسے دہشت گردانہ واقعے کی روک تھام کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیئے۔ کیونکہ خوف باقی ہے کہ کہیں امت اسلامی کو اندر سے کمزور کرنے کی یہ پلاننگ ابھی ابتدائی طور پر کی گئی ہو جو ممکن ہے دوبارہ تکرار کی جائے۔

حجت الاسلام فضل اللہ نے آخر میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں اور مجروح لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شفائے عاجلہ کی درخواست کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30934