14

حضرت علی اکبر علیہ السلام جامع کمالات اور خصوصیات کے مالک تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 31395
  • 14 مارس 2022 - 19:04
حضرت علی اکبر علیہ السلام جامع کمالات اور خصوصیات کے مالک تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام جامع کمالات اور خصوصیات کے مالک تھے۔انہوں نے معرکہ حق و باطل کے دوران جس جواں مردی، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا نوجوانوں کے لیے وہ مشعل راہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمشکل پیغمبر، شہزادہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان آل محمد (ص) کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام جامع کمالات اور خصوصیات کے مالک تھے۔انہوں نے معرکہ حق و باطل کے دوران جس جواں مردی، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا نوجوانوں کے لیے وہ مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ حضرت علی اکبر ع کی پاکیزہ حیات کا مطالعہ کریں اور ان کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی پر عملی طور میں نافذ کریں۔شہزادہ علی اکبر علیہ السلام نے اطاعت ،سخاوت اور بہادری میں وہ کمال حاصل کیا کہ دشمن بھی آپ کی داد دیے بغیر نہ رہ سکتے۔ عین شباب میں دین حق کے لیے خاندان رسالت کے ہمراہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ اسلام کے لیے کچھ بھی قربان کیا جا سکتا ہے۔یہ الہی فکر صرف اس گھرانے کے حصے میں آئی ہے۔انہوں نے کہا اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے کردار و عمل سے استفادہ کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31395