8

زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام ضلع بدین میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

  • News cod : 31420
  • 15 مارس 2022 - 15:54
زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام ضلع بدین میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی اور اہلسنت کے مولانا قربان علی جت نے خصوصی شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زہرا اکیڈمی اور شیعہ علماء کونسل پاکدتان ضلع بدین کے زیر انتظام تلہار ضلع بدین میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی اور اہلسنت کے مولانا قربان علی جت نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقعے پر سندھ کے صوبائی ڈویژنل ضلع بدین کے ضلعی و تحصیلات کے عہدیداران موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31420