12

وحی اور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے، علامہ مرید نقوی

  • News cod : 31424
  • 15 مارس 2022 - 13:48
وحی اور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے، علامہ مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے آل سعود کی بادشاہت کے ہاتھوں 81 قتل ہونے والوں میں 41 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحی ا ور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے آل سعود کی بادشاہت کے ہاتھوں 81 قتل ہونے والوں میں 41 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحی ا ور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے۔اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے کے جرم میں شہید ہونے والوں میں تیرہ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔سعودی عرب میں انسانی اور شہری حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، مگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔سعودی صوبہ قطیف کے پرامن شیعہ شہریوں کو محض مذہبی اور شہری حقوق کے لئے پُر امن جدو جہد کرنے پر موت کے گھاٹ اتارنا بد ترین ظلم ہے ۔ آل سعود کی بربریت اور ظلم کے خلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان سنگین سانحات پر احتجاج کرنا چاہئے۔ہمارا حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ بے گناہوں کی شہادت پر سعودی حکمرانوں سے صدائے احتجاج بلند کرے۔اور عوامی جذبات سے عالمی سطح پر مذمت کرے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ مرید نقوی نے کہا مقدس سرزمین پررسول اکرم، اہل بیت ؑ و اصحابؓ کی قربانیاں کسی خاندانی بادشاہت کے لئے نہیں تھیں۔یہاں بادشاہت کی بجائے اسلامی ریاست کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ آلِ سعود امریکہ اوراسرائیل کی غلامی کی وجہ سے حرمین کی خدمت ا ور پاسبانی کے اہل نہیں رہے۔مقدس سرزمین پرمغربی ثقافت کی ترویج سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی۔حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے آزاد ہونا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31424