10

علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت دنیائے شیعیت و فقاہت کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے، علمائے شیعہ مقیم امریکہ

  • News cod : 3163
  • 30 اکتبر 2020 - 0:39
علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت دنیائے شیعیت و فقاہت کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے، علمائے شیعہ مقیم امریکہ
حوزہ ٹائمز|صدر موتمر علمائے شیعہ پاکستان مقیم شمالی امریکہ نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی ناگہانی رحلت کو ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر موتمر علمائے شیعہ پاکستان مقیم شمالی امریکہ نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی ناگہانی رحلت کو ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مہتم اعلی جامعۃ المنتظر لاہور و نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا انتقال پرملال علمی حلقوں بالخصوص دنیائے شیعیت و فقاہت کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے، آپ ایک بہترین استاد، ماہر قانون اور ایک موثق اور معتبر علمی شخصیت تھے آپ نے پوری زندگی علم کی ترویج و اشاعت اور ملت و مذہب کی خدمت میں بسر کی اور آپ کی نگرانی میں جامعۃ المنتظر نے دن دکنی رات چوکنی ترقی کی۔ آپ کے سفر آخرت سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پرکرنا بہت دشوار ہے۔ ایسی ہستیاں روز روز پیدا نہیں ہوتی۔

ہم اس موقع پر جملہ متعلقین بالخصوص آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

سید تلمیز حسنین رضوی

صدر موتمر علمائے شیعہ پاکستان مقیم شمالی امریکہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3163