23

مدرسہ معصومینؑ کراچی کے مدیر کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 32231
  • 29 مارس 2022 - 17:17
مدرسہ معصومینؑ کراچی کے مدیر کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کے وکیل اور مدرسہ معصومین علیہم السلام کرچی کے مدیر حجت الاسلام شیخ ذاکر حسین مدبر نے حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کے وکیل اور مدرسہ معصومین علیہم السلام کرچی کے مدیر حجت الاسلام شیخ ذاکر حسین مدبر نے حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے طلاب کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلاب کی تربیت اور ان کی اصلاح کے لیے مدارس میں اخلاقی دروس کا وسیع تر اہتمام کیا جائے تاکہ اس سے طالب علم کی علمی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی پروان چڑھتی رہیں۔

انہوں نے  حصول علم کی خاطر نجف اشرف آنے والے طلباء کے متعلق کہاکہ کہ ہمارے محترم طلاب عربی زبان کو جاننے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ لمعتین کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد آئیں تاکہ نجف اشرف میں ان کو حصول علم میں دشواری نہ ہو۔

دوسری جانب حجت الاسلام شیخ ذاکر حسین مدبر نے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں مدرسہ معصومین علیہم السلام کے طلاب کے لئے کی جانے والی تعلیمی و تربیتی خدمات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تبلیغی و فلاحی کاوشوں کو بھی بیان کیا،جنکو آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32231