9

ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے علامہ قاضی نیاز کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری

  • News cod : 3278
  • 30 اکتبر 2020 - 19:11
ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے علامہ قاضی نیاز کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری
حوزہ ٹائمز|ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انقلابی عالم دین نے اسلامی مذاہب کو متحد کرنے کی کوشش کے علاوہ ، انقلاب اسلامی کے آغاز میں مختلف ایرانی صوبوں میں عدالتوں کے ساتھ بہترین تعاون کیا تھا اور اس انقلابی ادارے میں ایک بہترین خدمات انجام دیے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انقلابی عالم دین نے اسلامی مذاہب کو متحد کرنے کی کوشش کے علاوہ ، انقلاب اسلامی کے آغاز میں کچھ ایرانی صوبوں میں عدالتوں کے ساتھ بہترین تعاون کیا تھا اور اس انقلابی ادارے میں ایک بہترین خدمات انجام دیے۔

خداوند کریم! مرحوم و مغفور کو اپنے اجداد ائمہ اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور فرما۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3278