وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دو دن پہلے کابل اور آج مزار شریف میں ہونیوالے سانحہ پر گہر ے دکھ اور سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
علامہ افضل حیدری نے کہاہے کہ افغانستان میں مسلسل ہزارہ برادری سمیت پرامن شہریوں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے آج مزارشریف کی سہ دکان مسجد میں دھماکےکی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں پے درپے گستاخیاں کرنے اور اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہاءپسندی جس بھی روپ میں ہو وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت ہے۔












