10

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ 31 شہید، 87 زخمی+تصاویر-ویڈیو

  • News cod : 33110
  • 21 آوریل 2022 - 17:10
افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ 31 شہید، 87 زخمی+تصاویر-ویڈیو
افغانستان کے شہر مزار شریف کی شیعہ مسجد سہ دکان میں دھماکے سے اب تک 31 افراد شہید اور 87 سے زائد زخمی ہوگئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر مزار شریف کی شیعہ مسجد سہ دکان میں دھماکے سے اب تک 31 افراد شہید اور 87 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 31 افراد شہید اور 87 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں میں دھماکےکی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33110