4

ماہ رمضان ہماری تربیت کاسامان لایاہے،علامہ تطہیر حسین زیدی

  • News cod : 33174
  • 23 آوریل 2022 - 13:34
ماہ رمضان ہماری تربیت کاسامان لایاہے،علامہ تطہیر حسین زیدی
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کی جامع علی مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام والمسلمین سیدتطہیر حسین زیدی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان ہماری تربیت کاسامان لے آیاہے۔ اگر اس میں ہم تربیت یافتہ نہ ہو سکے تو دوسرے مہینوں میں تربیت یافتہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کی جامع علی مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام والمسلمین سیدتطہیر حسین زیدی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان ہماری تربیت کاسامان لے آیاہے۔ اگر اس میں ہم تربیت یافتہ نہ ہو سکے تو دوسرے مہینوں میں تربیت یافتہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ یہ بھوک اور پیاس کا مہینہ ہے۔ اس لئے دوسروں کےلئے احساس پیدا کرنے کا موجب ہے۔ اس مہینہ میں ہمیں فرصت حاصل ہے کہ ہم حلال و حرام الٰہی سے اچھی طرح واقفیت پیدا کر سکیں۔انہوںنے کہا علماءپر معاشرے کی تربیت کی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اتنی ہی علماءکو احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر عاِلم دین زیر و زبر ہو جائے تو پورا عالِم زیر و زبر ہو جاتا ہے۔چنانچہ روایت ہے :جب ایک عالم فاسق ہو جاتا ہے تو عالم یعنی دنیا بھی فاسق ہو جاتی ہے۔ لہٰذا عالم کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان کے استعمال میں محتاط رہے۔ وہ پہلے بات کو تولے اور پھر بولے۔ اگر ایک عالم دین من مانی کرنے لگ جائے تو پھر اس کے علم دین کے سیکھنے کا کیا فائدہ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم جذباتی اور عاطفی مومن ہیں۔ بہت کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جوہمارا مطلب نہیں ہوتا ۔یہ لقلقہ لسانی ہے کہ جو ہم بار بار کہتے ہیں کہ مولا آپ جلد تشریف لائیں۔ العجل، العجل یا و عجل فرجہم کہتے ہیں تو یہ صرف زبانی جمع خرچ ہے۔ البتہ اگر امام آ گئے توجوہمارا میزان الاعمال ہیں اور ہمارے اعمال جب ان کے اعمال کے ساتھ میل نہیں کھائیں گے اور اپنی خواہشات نفسانی پر تلے رہے تو ایک دن کہیں ہاتھ جوڑے یہ نہ کہ بیٹھیں۔ مولا! آپ غیبت میں ہی بہت اچھے تھے۔

مولانا تطہیر زیدی نے نو جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاءکرام کی دعوت کا مرکز جوان اور غریب طبقہ تھا۔آپ علماءسے صرف مسئلہ نہیںبلکہ مسائل کے اصول پوچھا کریں تاکہ ایک مسئلہ کے ذریعہ آپ کے دسیوں مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات پروردگار وہ ہستی ہے کہ جس چیز کو چاہے حلال کرے اور جسے چاہے حرام قرار دے۔ مثلا ً اس نے ماں کے دودھ کو دو سال تک انسان کے بچہ کے لئے حلال قرار دیا اور پھر وہی حلال دودھ کو دو سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے حرام کیا ہے۔ اسی طرح کسی حرام چیز کو خا ص حالات میں ہم پر حلال کر دیتا ہے۔ مثلا ًکوے کا گوشت کھانا ہم پر حرام ہے لیکن اگر انسان مجبور و مضطر ہو جائے تو اس نے مردار کوے کے گوشت کھانے کو ہم پر واجب قرار دیا ہے۔ البتہ اس مقدار تک کہ ہم اس سے اپنی ز ندگی محفوظ رکھ سکیں۔ وہی وہ ہستی ہے کہ جس نے روزوں کے ایام میں کھانا پینا اور کچھ چیزوں کو حلال ہونے کے باوجود اپنی حکمت بالغہ کے تحت ہم پر حرام قرار دے دیا ہے۔ پس یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جاننا اور اس پر عمل ہی تقویٰ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33174