5

شیعہ علماء کونسل کا فلسطینی، کشمیری و شہدائے پاکستان کیلئے کراچی میں چراغاں

  • News cod : 33774
  • 07 می 2022 - 12:45
شیعہ علماء کونسل کا فلسطینی، کشمیری و شہدائے پاکستان کیلئے کراچی میں چراغاں
 علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی، کشمیری اور بلخصوص شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر شہدائے پاکستان اور فلسطینی و کشمیری شہداء کی یاد میں نمائش چورنگی پر چراغاں اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، پی ایس پی کے جعفر حسین، جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، جماعت علمائے اسلام کے قاضی احمد نورانی، مفتی فضل الرحمن، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر ابو مریم، علامہ صادق جعفری، رضی حیدر رضوی، ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی، کشمیری اور بلخصوص شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غیر آئینی غاصب ریاست ہے اسے ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری کر کردار مجرمانہ ہے، کشمیر و فلسطین میں بے گناہ عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی و عرب لیگ صہیونی مظالم پر چپ سادے ہوئے ہیں، چند عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے امت مسلمہ کی پیٹ پر خنجر گھونپا، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے، اگر ان حق نہ دیا گیا تو ان خائن ممالک کی بادشاہتوں کو بھی صہیونی گرا دیں گے۔

اس موقع پر دیگر رہنماوں کا کہنا تھا شہدائے پاکستان کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن کا قیام ممکن ہوا، اس لئے آج ہم عید شہداء کے خانوادوں کے ہمراہ منا رہے ہیں تاکہ ان کو اپنے پیاروں کی کمی محسوس نہ ہوسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33774