31

8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع سے متعلق منظم مہم چلائی جائے گی، اصغریہ اسٹوڈنٹس

  • News cod : 33827
  • 09 می 2022 - 10:53
8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع سے متعلق منظم مہم چلائی جائے گی، اصغریہ اسٹوڈنٹس
سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع قبرستان میں موجود آئمہ اہلبیت علیہ السلام کی قبروں پر روضے تعمیر کئے جائیں اور انہیں زیارات کیلئے کھولا جائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل احمد مطہری نے کہا ہے کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام، امہات المومنینؓ، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبریں ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کر دیا اور افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیا گیا، جنت البقیع کی مسماری کا واقعہ مسلمانوں کے دل میں ہمیشہ کیلئے زخم چھوڑ گیا۔

اپنے بیان میں سہیل مطہری نے کہا کہ آٹھ شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منانے کا اعلان کرتے ہیں، آل سعود نے وہابیت کے نظریئے کے تحت یہ جاہلانہ عمل انجام دیا، ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع قبرستان میں موجود آئمہ اہلبیت علیہ السلام کی قبروں پر روضے تعمیر کئے جائیں اور انہیں زیارات کیلئے کھولا جائے، تاکہ اس وقت جو امت مسلمہ میں اس مسئلے پر بے چینی ہے، وہ ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آٹھ شوال کو جنت البقیع میں مدفون اہلبیت اطہار علیہم السلام کی قبور مطہر پر روضے تعمیر کرنے کیلئے منظم مہم چلائی جائے گی، ہم اپنے کارکنان اور باشعور انسانوں کو اس مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33827