6

ایم ڈبلیوایم کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن اور وحدت کانفرنس کا شیڈول جاری کردیا گیا

  • News cod : 33914
  • 11 می 2022 - 13:45
ایم ڈبلیوایم کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن اور وحدت کانفرنس کا شیڈول جاری کردیا گیا
نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اختتامی خطاب کریں گے۔کنونشن کے آخری روز اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا وحدت کانفرنس سے قبل مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی کنونشن کا انعقاد 13 تا15مئی امام بارگاہ جامع الصادق اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی اراکین شرکت کریں گے۔کنونشن کے پہلے روز مختلف اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا اور نمایاں کارکردگی سرانجام دینے والے اضلاع کواسناد اور اعزازی شیلڈزپیش کی جائیں گی۔

شہدائے پاکستان کے نام سے منسوب شب شہدا بھی کنونشن کے پہلے دن کی تقریبات کا حصہ ہو گا۔کنونشن کے دوسرے روز صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے صوبائی سیکرٹری جنرل اپنے اپنے صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی روز دستوری ترامیم پر بھی بحث ہو گی اور اسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گااورمرکزی عہدیداروں کے شعبہ جات کے بارے میںسوال و جواب بھی اس نشست کا حصہ ہوں گے۔

نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اختتامی خطاب کریں گے۔کنونشن کے آخری روز اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا وحدت کانفرنس سے قبل مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔شوری عالی کے سربراہ کی طرف سے نومنتخب صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب سربراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33914