5

سودی نظام کے خاتمے سے قرآن وسنت کا نظام قائم ہوگا، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 34098
  • 15 می 2022 - 20:38
سودی نظام کے خاتمے سے قرآن وسنت کا نظام قائم ہوگا، علامہ افضل حیدری
اسلام کے پاس نظا م خمس و ز کوٰة کی شکل میں بہترین معاشی نظام موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عوام کو شرعی تقاضوں کے مطابق اپنی مالی واجبات کو ادا کرنے پر آمادہ کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمے سے قرآن وسنت کا نظام قائم ہوگا۔ وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فی الفور قانون سازی کی جائے اور عدالت کی طرف سے دیئے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام معیشت نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلا م بنادیا، خود انحصاری کی بجائے پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے۔

اسلام کے پاس نظا م خمس و ز کوٰة کی شکل میں بہترین معاشی نظام موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عوام کو شرعی تقاضوں کے مطابق اپنی مالی واجبات کو ادا کرنے پر آمادہ کریں ۔صاحب نصاب لوگوں پر واجب ہے کہ و ہ زکوٰة اور خمس ادا کرکے معاشرے میں غریبوں کی مدد کریں ۔ مساجد،مدارس کے نظام کومضبوط کریں۔حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں علماءسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہا سودی نظام کے خاتمے سے قرآن مجید کے نظام کا نفاذ ہوگا، تو برکت پیدا ہوگی۔ اللہ اور رسول سے جنگ کاخاتمہ کرنے کے لیے سودی نظام کی جگہ اسلامی بینکاری کو رائج کیا جائے۔اس حوالے سے سیکولر عناصر کے اعتراضات کی حیثیت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہید آیت اللہ محمد باقر الصدر نے اپنی کتاب ”اقتصاد نا“ اسلامی بینکاری کی تشریح کر دی ہے اور مکمل ٹھہر جاتی ہے۔ حکومت پاکستان کو شہید باقر الصدر کی تحقیقات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کے اسلامی نظام معیشت کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34098