8

تمام مسلمانوں کا آپس میں تعلق توحید کی وجہ سے ہے، مولانا سید احمد بخاری

  • News cod : 34333
  • 21 می 2022 - 15:57
تمام مسلمانوں کا آپس میں تعلق توحید کی وجہ سے ہے، مولانا سید احمد بخاری
ہم دیکھتے ہیں کہ ایرانی عوام اور حکام دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے کس قدر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور میں ان ہمدردیوں کی قدر کرتا ہوں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ دہلی انڈیا مولانا سید احمد بخاری نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارکہ میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران اور ہندوستان کے تعلقات کا تعلق کل اور آج سے نہیں ہے۔ میرے والد بھی ایرانی تعلقات کی استواری میں فعال تھے اور میں آج اسی پرانے تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایران میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا: تمام مسلمانوں کا آپس میں تعلق توحید کی وجہ سے ہے لیکن ہندوستان اور ایران کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔ ایران اس وقت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے کوشاں ہے اور میں ان کاوشوں پر ایران کا بہت مشکور ہوں۔

دہلی کے امام جمعہ نے مزید کہا: ہم دیکھتے ہیں کہ ایرانی عوام اور حکام دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے کس قدر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور میں ان ہمدردیوں کی قدر کرتا ہوں۔

سید احمد بخاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: آج اس حرمِ مقدس میں اور اس کی زیارت کی بدولت روئے زمین کے تمام مظلوموں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اس مقدس مقام کی بدولت تمام انسانوں کے مسائل اور پریشانیاں حل ہو جائیں اور میں آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی تمام دنیا کے مسلمانوں خاص کر ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کریں کیونکہ اس مقدس مقام پر کی گئی دعا مقامِ استجابت کے بہت قریب ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34333