13

ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

  • News cod : 34352
  • 22 می 2022 - 14:35
ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران حکومت نے فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا،

وفاق ٹائمز، ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی، جہاز کے اتوار کا پہنچنے کا امکان ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران حکومت نے فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔

ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہوگا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ آج پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34352