21

جامعہ علمیہ کراچی کے نائب پرنسپل اور دائره امتحانات پاکستان کے سربراہ کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

  • News cod : 34448
  • 25 می 2022 - 12:39
جامعہ علمیہ کراچی کے نائب پرنسپل اور دائره امتحانات پاکستان کے سربراہ کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ
وفاق ٹائمز کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری  نے علماء کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ علمیہ کراچی کے نائب پرنسپل حجۃ الاسلام سید محمد تقی نقوی اور دائره امتحانات کے سربراہ حجۃ الاسلام سید علی رضا نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ کیا.

حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد تقی نقوی نے پاکستانی دینی اور علمی شخصیات کو متعارف کرانے میں وفاق ٹائمز کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز کو حوزہ علمیہ کی نمایاں علمی شخصیات کو متعارف کروانا چاہیئے۔

تصویری رپورٹ

اس موقع پر حجة الاسلام سید علی رضا نقوی نے کہا کہ بزرگ عالم دین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی اجتماعی کاموں میں سے ایک اہم کام اس دینی پلیٹ فارم کی تأسیس ہے اور اس خبررساں ادارے کی تأسیس سے پتہ چلتا ہے کہ قبلہ مرحوم قاضی نیاز صاحب اس دور میں میڈیا کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور انہوں نے محسوس کیا کہ دینی مدارس کے لئے بھی ایک خبررساں ادارے کی ضرورت ہے جو کسی بھی تعصب کے بغیر کام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری  نے علماء کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34448