8

حجاب کا مطلب عورت کا معاشرتی سرگرمیوں سے محروم ہونا نہیں، علامہ سید محمد علی آل ہاشم

  • News cod : 34678
  • 30 می 2022 - 13:07
حجاب کا مطلب عورت کا معاشرتی سرگرمیوں سے محروم ہونا نہیں، علامہ سید محمد علی آل ہاشم
حجت الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نےصوبہ آذربایجان کی جنرل کلچر مشاورتی نشست میں کہاکہ پاکدامنی اور پردے کے مسئلے میں مسلمان اور موجودہ بزرگ دانشوروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو معاشرہ اور اس سے مربوط مسائل کی طرف وسیع نگاہ رکھتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نےصوبہ آذربایجان کی جنرل کلچر مشاورتی نشست میں کہاکہ پاکدامنی اور پردے کے مسئلے میں مسلمان اور موجودہ بزرگ دانشوروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو معاشرہ اور اس سے مربوط مسائل کی طرف وسیع نگاہ رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دینی تعالیم کو ایک احسن اور مرتب انداز میں لوگوں کی پسند اور ان کی رغبت کے مطابق معاشرے میں اپلائی کریں؛ ان جامع شخصیات میں سے ایک برجستہ شخصیت مقام معظم رہبری ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب نے ایک نمایاں اور قابل قدر بصیرت کے ساتھ ہمارے معاشرےکو بصیرت عطا کرتے ہیں اورپاکدامنی اور حجاب کے ضمن میں احسن انداز میں خالص دینی تعالیم معاشرے کو پیش کرتے ہیں کہ ان تعالیم پر غور و فکر اور ان کو وسیع پیمانے پر بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مقام معظم رہبری کےپاکدامنی اور حجاب سے متعلق کچھ فرامین اور گذشتہ سالوں میں ان کی فرامین کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حجاب کے مفہوم کو واضح انداز میں بیان کرکے اس کے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا۔
آذربایجان شرقی میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: اسلام چاہتا ہے کہ عورت معاشرتی، فکری اور کلچرل میدان میں اپنی اعلی سطح تک پہنچ جائے اور فرماتے ہیں حجاب سے مراد عورت کو ہٹانا نہیں ہے، حجاب کا مطلب سوشل سرگرمیوں سے عورت کو حذف کرنا نہیں، بلکہ اسلام عورت اور مرد کے تعلقات کو گھر سے باہر کی فضا میں بات چیت اور کردار کے حوالے سے حجاب کے قلعے کے اندر قرار دیتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34678