6

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات

  • News cod : 34819
  • 01 ژوئن 2022 - 11:11
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات
وفاقی وزیر کے ھمراہ یکساں قومی نصاب کی پوری ٹیم بھی موجود تھی اور مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی-

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔

وفد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد شفا نجفی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ ملک تحسین، زاہد عسکر اور سید اظہار بخاری شامل تھے۔

ملاقات میں تعلیمی نصاب اور دینی مدارس کو درپیش مسائل پر سیر حاصلِ گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے علماء کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد قومیت کو فروغ دیکر پوری قوم کو متحد کرنا تھا، اگر یکساں نصاب یکسانیت کیخلاف ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34819