14

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی سیرت طیبہ تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے، سیدہ زہرا نقوی

  • News cod : 34874
  • 02 ژوئن 2022 - 15:33
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی سیرت طیبہ تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے، سیدہ زہرا نقوی
حضرت بی بی معصومہ کا امام رضا (ع) سے رابطہ اور تعلق صرف بھائی اور بہن کی محبت اور خونی رشتہ کا نہیں تھا بلکہ ایک پاکیزہ کردار اور طیب و طاہر انسان ، الہی نمائندہ اور امام کے عنوان سے تھا

وفاق ٹائمز، یکم ذی القعدہ آغاز عشرہ کرامت و روز ولادت با سعادت کریمہ اھلبیت حضرت فاطمہ معصومہ کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے تمام عاشقان و محبان اہلبیت علیھم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و کمالات کی بلندی پر فائز ہیں اہل بیت علیہم السلام کی زبانی آپ کے فضائل کا بیان ہونا، آپ کے بلند مقام اور عظیم کمالات کی نشاندہی کرتا ہے عبادت و زہد، پارسائی اور تقوی، صداقت اور حلم، مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت، جود و سخا، رحمت و کرم، پاکدامنی اور ذکر و یاد الہی سے اس پاک ہستی کی سیرت مبارکہ مزین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا کو معصومہ کا لقب آپؑ کے بھائی آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا امام سے روایت ہے “جو شخص معصومہ کی قم میں زیارت کرے، اس شخص کی طرح ہے جس نے میری زیارت کی” حضرت بی بی معصومہ کا امام رضا (ع) سے رابطہ اور تعلق صرف بھائی اور بہن کی محبت اور خونی رشتہ کا نہیں تھا بلکہ ایک پاکیزہ کردار اور طیب و طاہر انسان ، الہی نمائندہ اور امام کے عنوان سے تھا اور آپ کا اپنے بھائی امام رضا (ع) سے عشق اور لگاؤ فضائل اور کرامات سے لگاؤ تھا۔

ان مذید کہنا تھا کہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے اپنے وقت کے امام کی معرفت رکھنا انکی اطاعت کرنا ، ان کی نصرت کے لیے آلام و مصائب تحمل کرنا اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہنا حضرت معصومہ قم کی عظیم سیرت و کردار کی روشن مثالیں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34874

ٹیگز