8

بین المذاہب ہم آہنگی میں سر گرم عمل شیخ محمد اسماعیل کا دورہ جامعة الکوثر

  • News cod : 35213
  • 10 ژوئن 2022 - 15:54
بین المذاہب ہم آہنگی میں سر گرم عمل شیخ محمد اسماعیل کا دورہ جامعة الکوثر
اس موقع پرعلماء کرام کے ہمراہ ایک خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فروغ اتحاد امت کی خاطر باہمی روابط بڑھانے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پراتفاق کیا گیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسلم علماء برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے چیپلن  امام شیخ محمد اسماعیل بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد و رواداری کے فروغ کے لئے ایک عرصے سے سرگرم عمل ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے جامعة الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے جامعہ کی عالیشان و پرشکوہ مسجد اور ہزاروں نادر و نایاب کتب پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری میں خاصا وقت گزارا۔ اس موقع پرعلماء کرام کے ہمراہ ایک خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فروغ اتحاد امت کی خاطر باہمی روابط بڑھانے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پراتفاق کیا گیا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35213