5

امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ممبئی میں تقریب کا انعقاد

  • News cod : 35383
  • 14 ژوئن 2022 - 14:26
امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ممبئی میں تقریب کا انعقاد
اس تقریب کا آغاز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والی شخصیات اور گروہوں کی شدید مذمت کے ساتھ ہوا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء (ممبئی)، اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن (IAYF) اور کئی دیگر تنظیموں نے امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ڈونگری، ممبئی کے کیسر باغ ہال میں بعنوان یاد امام راحل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مردوں، عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اس تقریب کا آغاز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والی شخصیات اور گروہوں کی شدید مذمت کے ساتھ ہوا، جس کے بعد مولانا سید محمد عسکری صاحب (دہلی)، مولانا اختر عباس جون صاحب (لکھنؤ)، مولانا سید غلام حسین متو صاحب (کشمیر) اور سنی عالم دین مولانا محمود دریا آبادی صاحب کی تقریروں کو سامعین نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ سنا۔ آئی ایل ایم (اسلامک لرننگ موومنٹ) کے نوجوانوں نے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ، رہبر معظم آيت اللہ العظمی خامنہ ای اور آیت اللہ العظمی سیستانی کو سلامی اور خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس تقریب کی خاص بات “سلام فرماندہ” کی نظم تھی جسے معصوم بچوں نے پیش کیا۔ اس نظم نے ایران کی عوام میں جوشیلی لہروں کو پیدا کرنے کے بعد ممبئی کے ساحلوں پر بھی دستک دے کر عوام میں جوش بھردیا۔ اس تقریب نے 14 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں (150 سے زائد) کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان بچوں نے ایران سے ابوذر روہی کی پڑھی جانے والی نظم سلام فرماندہ کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35383