7

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شالیمار ٹاون یونٹ ضلع لاہور کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

  • News cod : 35438
  • 16 ژوئن 2022 - 15:43
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شالیمار ٹاون یونٹ ضلع لاہور کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
ابتدا میں محترمہ نجبہ علوی نے بچوں کو سورہ بروج کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کیا اور بمع تجوید و ترجمہ سورہ حفظ کروائی ، جبکہ سکینہ گروپ کے بچوں کو خواہر ابیہا اور خواہر انعم نے اصول دین اور بنیادی احکام پر درس دیا

وفاق ٹائمز، صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی شالیمار ٹاون یونٹ رشید پورہ میں سمر کیمپ کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ، سمر کیمپ میں حفظ سورہ بروج ، قرآن شناسی ، فقہی مسائل و احکام اور معرفت امام زمانہ عج جیسے موضوعات پر دروس دیے جائیں گے سمر کیمپ میں بچوں کی عمر کے حساب سے تین گروپس بنام فاطمہ ، زینبیون اور سکینہ تشکیل دیے گئے۔

ابتدا میں محترمہ نجبہ علوی نے بچوں کو سورہ بروج کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کیا اور بمع تجوید و ترجمہ سورہ حفظ کروائی ، جبکہ سکینہ گروپ کے بچوں کو خواہر ابیہا اور خواہر انعم نے اصول دین اور بنیادی احکام پر درس دیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35438