20

علامہ محمد افضل حیدری کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

  • News cod : 35539
  • 22 ژوئن 2022 - 17:27
علامہ محمد افضل حیدری کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قم میں وفاق المدارس کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ محمد افضل حیدری کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر علامہ افضل حیدری نے دور حاضر میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حالیہ چندبرسوں میں میڈیاکی حیران کن ترقی ،وسعت وہمہ گیری نے دنیاکو ایک ’’گلوبل ویلیج‘‘بناکررکھ دیاہے اور اس حقیقت سے انکار ممکن ہی نہیں ہے کہ میڈیا کے طاقتور اثرات کے باعث معاشرتی رویے تبدیل ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35539