8

محترمہ فاطمہ جناح آخری دم تک قائد اعظم ؒ کے افکار پر ڈٹی رہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 35952
  • 09 جولای 2022 - 9:28
محترمہ فاطمہ جناح آخری دم تک قائد اعظم ؒ کے افکار پر ڈٹی رہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
قوموں کی ترقی میں خواتین کا ہمیشہ مرکزی کردار رہا، جدوجہد پاکستان میں فاطمہ جناح بابائے قوم کے شانہ بشانہ رہیں

 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قومو ں کی ترقی میں ہمیشہ خواتین کا مرکزی کردار رہاہے، جدوجہد پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح وہ شخصیت ہیں جو نہ صرف بابائے قوم کے شانہ بشانہ رہیں بلکہ انتہائی مشکل ترین حالات میں بھائی کا ساتھ دے کر برصغیر میں پاکستان کے قیام میں اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور بعد ازاں مشکل ترین حالات کے باوجود جمہوری ، اسلامی ، فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر آخری دم تک جدوجہد کرتی رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی55ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح روز اول سے بانی پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ رہیں اور قیام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور مشکل حالات کے باوجود اپنے بھائی کا ساتھ چھوڑا نہ ہی ان کے نظریات سے انحراف کیا۔ قائد کی رحلت کے بعد بھی بہت سی مشکلیں آئیں مگر وہ اپنے موقف پر ڈٹی رہیںاور اپنے آخری ایام تک ان پر کاربند رہیں۔وہ مادر ملت کے ساتھ مادر جمہوریت کہلانے کی بھی حقدار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور ان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اسلام اور پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا ایک بڑا کردار رہاہے جبکہ قوموں کی ترقی و خوشحالی میں بھی خواتین نے ہمیشہ مرکزی کردار ادا کیاہے، پوری قوم کو بھی چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کےلئے ان کے کردار سے استفادہ کریں۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ مادر ملت کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا اور مشعل راہ سمجھا جائےگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35952