5

حرم علوی کے گنبد پر غدیر کا پرچم نصب

  • News cod : 36157
  • 16 جولای 2022 - 15:33
حرم علوی کے گنبد پر غدیر کا پرچم نصب
حرم امام علی کے گنبد پر نصب پرچم پر عبارت «من كنتُ مولاه فعليٌ مولاه» درج ہے

وفاق ٹائمز، آستان علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم امام علی کے گنبد پر نصب پرچم پر عبارت «من كنتُ مولاه فعليٌ مولاه» درج ہے اور یہ پرچم هفته غدیر کے آغاز پر نصب کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں روضہ علوی کے متولی «سید عیسی الخرسان»، ادارے کے اراکین، مراجع تقلید ک نمایندے، تنظیم حشد الشعبی کے نمایندے، سیکورٹی حکام ، تعلیمی اداروں کے نمایندے اور زائرین موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جب کہ تقریب میں زیارت «امین الله» کی قرآت کے علاوہ ترانے اور منقبت خوانی کی گئی۔
پروگرام کے مطابق عید سعید غدیر خم کے موقع پر حرم علوی میں فیسٹیول منعقد کی جایے گی جس میں علمی سیمینار، آستان علوی نمایشگاہ، تحقیقی جلسے، غدیر میوزیم کا افتتاح، خواتین قرآنی محافل، غدیر ایوارڈ اور حفظ قرآن مقابلہ بعنوان «غدیر» شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36157