4

قوم جیت گئی، غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے، علامہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 36271
  • 18 جولای 2022 - 16:40
قوم جیت گئی، غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ھیہات مناالذلہ۔ ذلت ہم سے دور ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور ان کے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔ خود مختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی، پاکستان کے دشمن ہار گئے، پاکستانی قوم جیت گئی، غیرت و حمیت، آزادی خواہی جیت گئی، غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36271