4

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام تجدید عہد امام زمانہ عج کے عنوان سے ”سلام فرماندہ” ترانے کی خصوصی تقریب

  • News cod : 36440
  • 26 جولای 2022 - 13:08
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام تجدید عہد امام زمانہ عج کے عنوان سے ”سلام فرماندہ” ترانے کی خصوصی تقریب
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تجدید امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا.

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تجدید امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستانی ترانہ اور ”سلام فرماندہ ”خصوصی طور پر پڑھا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کے بعد سید کاشف زیدی اور قارب نوید ہاشمی نے منقبت پیش کی، بعدازاں امامیہ اسکائوٹس نے امامیہ ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے معروف اسکالر سید علی مرتضیٰ زیدی نے ویڈیو خطاب کیا۔

خطاب کے بعد بچوں اور بچیوں نے قومی ترانہ اور ”سلام فرماندہ” پڑھا۔ تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے دعائے فرج کی تلاوت کی۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملتان شہر اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36440