4

کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 37043
  • 07 آگوست 2022 - 16:36
کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے قائد ملت جعفریہ
جمعے کی شام ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کابل کے علاقے سرکاریز میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس ہے، دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی عزاداروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ جمعے شام کو کابل میں ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37043