7

ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

  • News cod : 37151
  • 12 آگوست 2022 - 15:27
ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے تمام قائدین اعلیٰ عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں لیکن قانون اس کے سامنے اندھا ، بہرااور گونگا ہوجاتا ہے، علاج کے نام پر جھوٹ بول کر ایک جماعت کا قائد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کمزور اور طاقت ورکیلئے یکساں نظام انصاف پر عمل پیرا ہو، ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔اعلیٰ عدلیہ پر سے عام شہری کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔ شہباز گل کا ڈرائیور مجرم ہے تو سزا اس کی بیوی اور معصوم بچی کو کیوں دی جارہی ہے۔ حکمران خوف خدا کریں اور آخرت سے ڈریں ، مولا علیؑ کا فرمان ہے حکومتیں کفر سے تو چل سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے تمام قائدین اعلیٰ عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں لیکن قانون اس کے سامنے اندھا ، بہرااور گونگا ہوجاتا ہے، علاج کے نام پر جھوٹ بول کر ایک جماعت کا قائد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے اور اس کے ضمانتی وزیر اعظم بنادیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا کہ جہاں محب وطن شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور چور لٹیرے مسند اقتدار پر براجمان ہوں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37151