5

مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئیں، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 37381
  • 27 آگوست 2022 - 13:32
مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئیں، علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جامعۃ المنتظر لاہور کے زیراہتمام امدادی ریلیف کیمپ اور فنڈ قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں پر شہری سیلاب متاثرین کیلئے اپنا امدادی سامان جمع کرا سکتے ہیں۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور شہروں اور دیہات میں فصلوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے پاکستان کے ہر شہری کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔مخیر حضرات اور کاروباری افراد سے اپیل ہے کہ وہ دل کھول کر متاثرین کے لئے عطیات دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر میں علماء طلاب اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیوں کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37381