6

رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا

  • News cod : 37500
  • 29 آگوست 2022 - 14:48
رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا
مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کوٹ سمابہ یونٹ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر غلام اصغر تقی، سید عابد حسین شاہ، مولانا کوثر عباس، جام حبیب اور جام احسن بھی موجود تھے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کوٹ سمابہ یونٹ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر غلام اصغر تقی، سید عابد حسین شاہ، مولانا کوثر عباس، جام حبیب اور جام احسن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر امداد کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما غلام اصغر تقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، پارٹی سربراہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37500