7

مختلف اداروں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری

  • News cod : 37933
  • 13 سپتامبر 2022 - 14:04
مختلف اداروں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری
پاکستان میڈکس، ماوی ٹرسٹ پاکستان اور امامیہ میڈکس انٹر نیشنل کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان، لیہ اور راجن پور کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیئے دس موبائل میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، میڈیکل کیمپ جام پور، داجل، تونسہ شریف، بستی ناڑی، ٹبی ،ریتڑہ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے، میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سینیئرز ڈاکٹرز موجود تھے۔ ان میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کا تدارک کرنا تھا۔
پاکستان میڈکس، ماوی ٹرسٹ پاکستان اور امامیہ میڈکس انٹر نیشنل کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان، لیہ اور راجن پور کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیئے دس موبائل میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ جن میں ہزاروں مریضوں کا مفت چیک اپ، فری شوگر ٹیسٹ اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ جام پور، داجل، تونسہ شریف، بستی ناڑی، ٹبی ،ریتڑہ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے، میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سینیئرز ڈاکٹرز موجود تھے۔ ان میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کا تدارک کرنا تھا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگنے کے بعد اب ان اداروں کی جانب سے صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37933