13

ظہور کا انتظار یعنی آمادگی

  • News cod : 37936
  • 13 سپتامبر 2022 - 14:19
ظہور کا انتظار یعنی آمادگی
سب سے بڑے انسان وه ہیں جو امام مہدی (عج) کے انتظار میں ہوں کیونکہ ان کے انتظار سے مراد ایک عالمی امید، عالمی خیر و برکت، عالمی عدل و انصاف اور عالمی سطح پر امن و امان.

ظہور کا انتظار یعنی آمادگی

حجت الاسلام علی اصغر سیفی

ایک اور موضوع جو ظہور کی شرائط کو بہتر طور سے بیان کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے وه یہ ہے کہ ہم ظہور کے معنی اور اس کے لوازمات پر غور کریں، کیونکہ معصومینؑ کی روایات میں اس موضوع پر بہت زیاده توجہ دی گئی ہے.

ابو بصیر نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ ایک دن آپؑ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاه نہ کروں جس کے بغیر الله تعالی بندوں کے کسی بھی عمل کو قبول نہیں کرتا؟ میں نے عرض کی: فرمائیے؛

آپؑ نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ خدا کے علاوه کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمدؐ اس کے بندے (اور رسول) ہیں، اور ہر اس چیز کا اقرار جس کا خدا نے حکم دیا ہے، اور ہم آئمہؑ کی ولایت، اور ہمارے دشمنوں سے بیزاری، اور آئمہؑ کی اطاعت کرنا، پرہیزگاری، کوشش، صبر اور حضرت قائم (عج) کا انتظار. (نعمانی، الغیبة، ص 200)

اسی طرح امام علی رضاؑ سے روایت ہے کہ: صبر کرنا اور فرج کا انتظار کرنا کتنا اچھا کام ہے! کیا تم نے نہیں سنا کہ عبدِ صالح نے فرمایا: انتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ (سوره اعراف: 71) یعنی “تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں”.

اسی طرح پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا: اَفضَلُ العِبادَةِ اِنتِظارُ الفَرَج (نہج الفصاحة، ح 409) یعنی “فرج اور مشکلات کے حل ہونے کا انتظار سب سے بڑی عبادت ہے”.

بنیادی طور پر ہر انسان اپنی مادّی زندگی میں بہت سی چیزوں کا امیدوار ہوتا ہے اور زندگی انہی امیدوں پر قائم ہے. اگر امید کا چراغ خاموش ہو جائے تو پھر کوئی بھی کچھ بھی کرنے کی کوشش ہی نہیں کرے گا.

البتہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کونسی امیدیں اہمیت کی حامل ہیں؟

ہر انسان امیدیں رکھتا ہے لیکن اس شخص کی فکر روشن کہی جائے گی جو عالمی سطح کے امن و امان کی آرزو رکھے اور وه تمام انسانوں کی فکر میں ہو.

اگر آپ کسی شخص کی قدر و منزلت کو پہچاننا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ اس کی امیدیں کیا ہیں. ایک بچے کی آرزو چوینگم ہوتی ہے لیکن جتنی جتنی روح بڑی ہوتی چلی جائے گی اس کی امیدیں بھی بڑی ہوتی چلی جائیں گی.

سب سے بڑے انسان وه ہیں جو امام مہدی (عج) کے انتظار میں ہوں کیونکہ ان کے انتظار سے مراد ایک عالمی امید، عالمی خیر و برکت، عالمی عدل و انصاف اور عالمی سطح پر امن و امان.

انسان کی امید جتنی چھوٹی ہو اتنا ہی وه شخص چھوٹا ہو گا اور جتنی اس کی امید بڑی ہو گی اتنا ہی وه شخص بڑا ہو گا.

امام مہدیؑ کا انتظار یعنی تمام اچھائیوں کا انتظار اور تمام برائیوں کی نابودی کا انتظار.

کتاب: قرآن کی نظر میں ظہور کی شرائط
حجت الاسلام محسن قرائتی، ص 37-38

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37936