10

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی

  • News cod : 38136
  • 29 سپتامبر 2022 - 11:06
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی
ملتان سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے اور جو طاقتیں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے خلاف جمعہ کو ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلی حالیہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے خلاف نکالی جائے گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے اور جو طاقتیں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38136