3

لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے

  • News cod : 38323
  • 09 اکتبر 2022 - 10:02
لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے
تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ توپوں کے دہانے گرجدار آوازوں کیساتھ کھل گئے۔ توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

وفاق ٹائمز، عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے فضاء گونج اُٹھی۔ لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی کیساتھ دن کا آغاز ہوا۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔

تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ توپوں کے دہانے گرجدار آوازوں کیساتھ کھل گئے۔ توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38323