20

سیدالمرسلین نے توحید کی تبلیغ کے لئے مشکلات برداشت کیں،مولانا تطہیر زیدی

  • News cod : 38419
  • 15 اکتبر 2022 - 10:53
سیدالمرسلین نے توحید کی تبلیغ کے لئے مشکلات برداشت کیں،مولانا تطہیر زیدی
انہوں نے کہا چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مدینہ میں یونیورسٹی بنائی ،جس میں مختلف ملکوں اور شہروں سے تشنگان علم نے مدینہ آکر اپنی علمی پیاس بجھائی ۔امام جعفر صادق ؑنے مسلمانوں اور بالخصوص اہل تشیع کی سوچ اور فکر پر کام کیا۔آپ نے فرمایا عبادت صرف یہ نہیں کہ نماز پڑھ لو یا روزہ رکھ لو بلکہ حقیقی عبادت ”التفکر فی امراللہ“ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ سیدالمرسلین نے توحید کی تبلیغ کے لئے مشکلات برداشت کیں۔ جنگیں کیں اور صلح بھی کی، تاکہ اسلام اور مسلمین کی آبرو محفوظ رہے۔ انہوں نے کہ جب رسول اللہ کی ولادت ہوئی تو لوگ ستارہ پرستی، بت پرستی جیسے مختلف ادیان کی پیروی کررہے تھے۔ ان کے پاس عبادت کے لئے 360 بت موجو د تھے۔ جن میں لات ،منات اور عزیٰ تین بڑے بت تھے۔ پیغمبر اسلام نے انہیں توحید کا درس دیا۔ جس کے لئے آپ کو تکلیفیں دی گئیں حتیٰ کہ آپ کو مدینہ کی طرف ہجرت کرنا پڑی۔آپ ساری زندگی دین کی تبلیغ کرتے رہے۔ مختلف غزوات بر پا ہوئے جبکہ حق کے راستے میں آپ نے مشرکین مکہ سے صلح بھی کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اگر دین کی مصلحت ہو تو تلوار سے جہاد کریں اور اگر اسلام کی عزت کی خاطر مشرکین اور کفار سے صلح کرنی پڑے توصلح کریں۔البتہ اسلام کی عزت پائمال نہ ہواور مسلمین کی جان و مال محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مدینہ میں یونیورسٹی بنائی ،جس میں مختلف ملکوں اور شہروں سے تشنگان علم نے مدینہ آکر اپنی علمی پیاس بجھائی ۔امام جعفر صادق ؑنے مسلمانوں اور بالخصوص اہل تشیع کی سوچ اور فکر پر کام کیا۔آپ نے فرمایا عبادت صرف یہ نہیں کہ نماز پڑھ لو یا روزہ رکھ لو بلکہ حقیقی عبادت ”التفکر فی امراللہ“ ہے۔ یعنی ہم یہ دیکھیں گے کہ ہم نیکیاںکیوں سرانجام دیتے اور برائیاں کیوں کرتے ہیں؟مذہب اہل بیت امام جعفر صادق کی طرف منسوب کرتے ہوئے مذہب جعفریہ کیوں کہا گیا ؟وہ اس لئے چونکہ امام جعفر صادق کو کچھ مدت کے لئے موقع ملا کہ وہ پوری دنیائے اسلام کو شریعت رسول کا تعارف کروا سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38419