وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، زہرا(س) اکیڈمی کراچی میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی آمد اور مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، آیتالله رضی جعفر نقوی، علامہ فیاض نقوی، علامہ مرزا علی نگری، علامہ ذاکر مدبری، علامہ عابد عرفانی، علامہ رضي حیدر زیدی ، علامہ فیاض مطہری، مولانا اظہر زیدی، مولانا رحیمی، مولانا مقبول، مولانا منور، مولانا سجاد قائمی، مولانا مہدی رضا ایمانی ، مولانا محمد حسین حسینی ، مولانا سفیر ، برادر اختر زیدی ،مولانا امداد علی گھلو و دیگر علماء کرام سے ملاقات کی ۔
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مختصر درس قرآن دیا جس میں قرآن کریم پر کام کرنے پر زور دیا اور کام کرنے کی رہنمائی فرمائی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے مختلف بزرگ علماء کرام کا ذکر خیر کیا۔ مدارس کی اہمیت افادیت اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر تاکید فرمائی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور زہرا اکیڈمی کی کوششوں کو سراہا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ان کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ایام میں زائرین کی مشکلات کے حل کے سلسلے میں انجام دینے والی کوششوں اور دیگر قومی امور کے متعلق گفتگو کی۔
آخر میں مولانا کرم علی حیدری کے والد مرحوم اور مرزا علی نگری کی خوشدامن کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قوم و ملت و ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔آخر میں ان علماء کرام کے اعزاز میں زہرا(س) اکیڈمی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔












