9

تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 38751
  • 21 اکتبر 2022 - 11:34
تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اس کی رحمت واسعہ کے زیادہ مستحق وہی بنتے ہیں جن کی زندگی اطاعت الٰہی میں گزرتی ہے۔

وفاق ٹائمز، مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں مقامی مدرسہ کے طلباء اور مومنین کے لئے درسی نشست منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خاص جامعہ بعثت کے علامہ سید مہدی کاظمی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین کے پرنسپل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں۔ اس موقع پر علامہ سید مہدی کاظمی نے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اس کی رحمت واسعہ کے زیادہ مستحق وہی بنتے ہیں جن کی زندگی اطاعت الٰہی میں گزرتی ہے۔ ہمیں خدا کا اطاعت گزار بندہ بننے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کی ضروریات کا درست ادراک کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور معاشرتی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکے۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، مولانا منور علی سولنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38751