اللہ تعالی

21اکتبر
تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اس کی رحمت واسعہ کے زیادہ مستحق وہی بنتے ہیں جن کی زندگی اطاعت الٰہی میں گزرتی ہے۔

25فوریه
انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسانوں کے دو طرح کے رہبر ہوتے ہیں۔ایک وہ جو اللہ تعالیٰ بناتا ہے، وہ سارے معصوم ہوتے ہیں ۔جیسے حضرت آدم علیہ السلام کومعصوم پیدا کیا اور دیگر انبیاءبھیجے ۔ کچھ رہبر ایسے ہوتے ہیں جو قرآن کے مطابق اپنے پیروکاروں کو جہنم میں لے جائیں گے۔

04ژوئن
امام خمینی اسلامی حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے،کوئی ذاتی گھر نہیں تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام خمینی اسلامی حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے،کوئی ذاتی گھر نہیں تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بانی انقلاب اسلامی کی32 ویںبرسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر اسلامی انقلاب برپا کیا۔حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے۔اپنے بیٹے کے نام وصیت میں لکھا کہ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں۔ خُمین میں کچھ زمین ہے جو میرے بڑے بھائی کے تصرف میں ہے۔

27می
جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ

جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ

ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں جس نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب اس علمی درسگاہ میں دوبارہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور دعاگو بھی ہوں کہ خلوص دل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح رہبر معظم انقلاب، دفتر شورائے سیاست،دفتررہبری اور حجۃ الاسلام محمدیان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس حقیر پر حسن اعتماد کیا اور ساتھ ساتھ گزشتہ مدیروں کی قدردانی بھی کرتی ہوں۔

25می
سخاوت کی اہمیت کے بارے میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حیرت انگیز روایت

سخاوت کی اہمیت کے بارے میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حیرت انگیز روایت

حوزہ علمیہ قم کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیغمبر اکرم ﷺ کے فرمان کی روشنی میں عبادتوں کے قبول ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ عبادت انسان کو گناہوں سے باز رکھتی ہے ، انسان کے اندر مزید عبادت و بندگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

16آوریل
ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی

ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی

جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔

15آوریل
ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ افضل حیدری

ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلواۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی خامیوں کو دور کریں، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔

31مارس
مہدیؑ  کے مبارک نام سے معطر ماحول،دنیا کو گلستان بنادیتا ہے،معصومہ ظهیری

مہدیؑ کے مبارک نام سے معطر ماحول،دنیا کو گلستان بنادیتا ہے،معصومہ ظهیری

ایران کے حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی اور تبلیغی مسؤل معصومہ ظهیری نے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ مہدی موعودؑ کے ظہور کی راہ میں حتی المقدور قدم بڑھائے۔

10فوریه
پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں خاص کر امت مسلمہ میں اس کا ایک مقام ہے، علامہ عارف واحدی

پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں خاص کر امت مسلمہ میں اس کا ایک مقام ہے، علامہ عارف واحدی

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں خاصکر امت مسلمہ میں اس کا ایک مقام ہے جس وجہ سے کفریہ اور شیطانی طاقتیں ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتی ہیں گذشتہ تیس پینتیس سال میں وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے لئے تکفیر، فرقہ واریت اور انتشار کو ہوا دی گئی مگر ہر مسلک کے علمائے کرام اور جیّد قیادت نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اس ناپاک سازش کو ناکام بنایا۔