15

ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی

  • News cod : 15613
  • 16 آوریل 2021 - 4:10
ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،علامہ سید رضی جعفر نقوی
جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال رمضان کانفرنس امام بار گاہ شاہ نجف مار ٹن روڈ میں منعقد ہوئی جس میں ملت جعفر یہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمات ،امام بار گاہوں کے ٹر سٹی حضرات ،بانیان جلوس ،اسکائو ٹس نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے جعفر یہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبادات، عزاداری اور دیگر مذہبی رسوم پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم انسانی جان کی حفاظت اولین شرعی فریضہ ہے عالمی حالات کے تناظر میں موجودہ مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے میں ہی ملک و قوم کی سلامتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15613