13

مہدیؑ کے مبارک نام سے معطر ماحول،دنیا کو گلستان بنادیتا ہے،معصومہ ظهیری

  • News cod : 14536
  • 31 مارس 2021 - 19:34
مہدیؑ  کے مبارک نام سے معطر ماحول،دنیا کو گلستان بنادیتا ہے،معصومہ ظهیری
ایران کے حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی اور تبلیغی مسؤل معصومہ ظهیری نے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ مہدی موعودؑ کے ظہور کی راہ میں حتی المقدور قدم بڑھائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی اور تبلیغی معصومہ ظهیری کے مسؤل نے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ مہدی موعودؑ کے ظہور کی راہ میں حتی المقدور قدم بڑھائے۔ اور کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود بھی میڈیا کے ذریعے مہدی موعود (ع) کو متعارف کرانے اور ان کے ظہور کے لئے مقدمہ سازی کی کوششیں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منجی بشریت کے ظہور کا نظریہ کسی خاص دین کا نہیں ؛بلکہ تمام ادیان کا مشترک نظریہ ہے؛ لہٰذا پوری کائنات کو ان کے ظہور کا انتظار ہے۔ اسلام آخری دین ہے اور اسی دین میں اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کو کمال عطا ہوا ہے اس لئےاللہ تعالیٰ کے اس وعدے پر بھی ہمیں پختہ یقین ہے اور نبوت و ولایت کی پاکیزہ نسل سے تشریف لانے والی ہستی پر ہمارا عقیدہ ہے۔

حوزہ علمیہ کی اس شخصیت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نبوت و ولایت کے پاک سلسلے سے تشریف لانے والے اس منجی کی مبارک عمر کو اتنی طولانی بنا دے گا کہ ان کے ظہور سے پوری دنیا پر عدل و انصاف کی حاکمیت ہوگی اور ہر شخص اس عدل و انصاف سے بہرہ مند ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14536