11

جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ

  • News cod : 17901
  • 27 می 2021 - 14:50
جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ
ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں جس نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب اس علمی درسگاہ میں دوبارہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور دعاگو بھی ہوں کہ خلوص دل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح رہبر معظم انقلاب، دفتر شورائے سیاست،دفتررہبری اور حجۃ الاسلام محمدیان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس حقیر پر حسن اعتماد کیا اور ساتھ ساتھ گزشتہ مدیروں کی قدردانی بھی کرتی ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الزہرا (ع) کے اسلامی بیداری ہال میں مدیر کی تعارفی نشست اور الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ زہرہ برقعی نے کہا: یہ علمی مرکز امام راحل(رضوان اللہ علیہ) کی ایک قیمتی یادگار ہے۔یہ ایسا شجرہ مبارکہ ہے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ امام راحل اور اس کے بعد رہبر انقلاب اور مراجع عظام کی زیرنگرانی پروان چڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج علمائے کرام ، فقہا ئے عظام، برجستہ اساتذہ ، محققین ، مبلغین اور باصلاحیت ایرانی اور بین الاقوامی طلباء و طالبات کے تعاون سے جامعۃ الزہرا (ع) عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے غیر متزلزل اور غیر معمولی کردار ادا کر رہا ہے اور قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں خواتین کے علمی اور تعلیمی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔

جامعۃ الزہرا کی مدیریت کے عہدے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں جس نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب اس علمی درسگاہ میں دوبارہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور دعاگو بھی ہوں کہ خلوص دل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح رہبر معظم انقلاب، دفتر شورائے سیاست،دفتررہبری اور حجۃ الاسلام محمدیان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس حقیر پر حسن اعتماد کیا اور ساتھ ساتھ گزشتہ مدیروں کی قدردانی بھی کرتی ہوں۔

انہوں نے جامعۃ الزہرا (ع) کی مدیریت کی بنیادی حکمت عملی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایک بااثر اور اسلام کے جدید ادراک کے لئے مثالی کردار ادا کرنے والی عورت کی حیثیت سے خواتین کے بے نظیر کردار پر توجہ دی جاتی ہے۔ تدبیر اور اندرونی وسائل کے ذریعے موجودہ تحریک کے معمول کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس تحریک میں مزید تیزی اور افزائش لائی جاتی ہے تاکہ اچھے نتائج کا مشاہدہ کر سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17901