7

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات شروع

  • News cod : 39001
  • 24 اکتبر 2022 - 18:32
وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات شروع
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں قائم امتحانی مراکز میں میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروںنے حصہ لیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں قائم امتحانی مراکز میں میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروںنے حصہ لیا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلے دن قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب کے پرچے منعقد ہوئے۔ جبکہ آج25اکتوبر کو عقائد، فقہ، اصول الفقہ،کل26 اکتوبر کوحدیث، صرف، عقائد، اخلاق، عربی،ادب، 27اکتوبرتجوید و قرات،حفظ القرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39001