7

بھکر، مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 51 بچوں کی حالت غیر ہوگئی

  • News cod : 39025
  • 25 اکتبر 2022 - 5:03
بھکر، مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 51 بچوں کی حالت غیر ہوگئی
تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ لعل درویش میں قائم ایک مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے زیر تعلیم بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

وفاق ٹائمز، بھکر کے ایک مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 51 بچوں کی حالت غیر ہوگئی، تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ لعل درویش میں قائم ایک مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے زیر تعلیم بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو کے مطابق 4 بچے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، 51 بچوں کی حالت بھی خراب ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سی ای او ہیلتھ راو سلیمان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر معائنہ کرنے کے لئے ٹیموں کے ہمراہ مدرسہ پہنچ گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39025