8

کشمیری حریت رہنماء مولانا عباس انصاری کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر عباس کا اظہار تعزیت

  • News cod : 39044
  • 26 اکتبر 2022 - 8:21
کشمیری حریت رہنماء مولانا عباس انصاری کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر عباس کا اظہار تعزیت
مرحوم نے بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنے رہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور کشمیری حریت رہنماء مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنماء مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج کا احساس ہوا ہے، مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما تھے، انہوں نے بھارتی جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنے رہے، کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کے پایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39044