9

حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی وفات پر علامہ عارف واحدی کی تعزیت

  • News cod : 39052
  • 26 اکتبر 2022 - 10:01
حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی وفات پر علامہ عارف واحدی کی تعزیت
مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی ھے جو انتہائی لائق تحسین ھے ان شااللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاھدین کی کوششیں اور کاوشین رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا-

وفاق ٹائمز، شیعہ علماکونسل پاکستان کےمرکزی نائب صدرعلامہ عارف حسین واحدی نےاپنےایک بیان میں کہاھےکہ جموں کشمیرکےمعروف اور جید عالم دین،حریت راھنما،آل پارٹیزحریت کانفرنس کےسابق چیئرمین،اتحاد بین المسلمین جموں کشمیرکےبانی/چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولاناعباس انصاری کےانتقال پرتمام لواحقین،حریت راہنماؤں،آزادی کشمیرکےلئےجدوجہدکرنے والےمجاھدین کوتعزیت پیش کرتےھیں ان کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہیں۔

مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی ھے جو انتہائی لائق تحسین ھے ان شااللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاھدین کی کوششیں اور کاوشین رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا-دعا گو ھیں اللہ تعالی مولانا انصاری مرحوم کو ان کی زحمات کا اجر عطا فرمائے اور ان کو مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39052