11

عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان

  • News cod : 39084
  • 27 اکتبر 2022 - 12:19
عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان
یاد رہے کہ گذشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر ایک دہشت گرد نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہے۔

وفاق ٹائمز، پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں عبادت گاہ پر دہشت گرد کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گرد کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر ایک دہشت گرد نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہے۔

حملہ آور نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر شہید ہوگئے تھے۔ ایرانی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردی کے اس واقعہ کی چھان بین جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39084